رسائی کے لنکس

ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست


انگلینڈ کی ٹیم فتح کے بعد خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم فتح کے بعد خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ لیڈز میں اُسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح دو میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابری پر ختم ہوئی۔

انگلینڈ نے لارڈز کی شکست کا بدلہ لیڈز میں لے لیا۔ پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 55 رنز سے بدترین شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ میچ کا فیصلہ تیسرے ہی دن ہو گیا۔

ہیڈنگلے، لیڈز میں انگلینڈ نے 363 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 189 رنز کی برتری حاصل کی۔ پہلی اننگز میں صرف 174 رنز بنانے والی پاکستان ٹیم کا دوسری اننگز میں بھی آغاز مایوس کن رہا اور صرف پر 20 رنز پر اظہر علی 11 رنز کی اننگز کھیل کر اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ حارث سہیل 8 اور اسد شفیق 5 رنز بنا سکے۔

وکٹیں گرنے کا سلسلہ یہیں نہ رکا اور ایک کے بعد ایک بیٹسمین پویلین کی راہ لیتا رہا۔ امام الحق 34 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تو سرفراز اس بار بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔

انگلش بولرز کی نپی تلی بولنگ کے آگے کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی نہ چلی۔ شاداب خان 4 اور فہیم اشرف 3 رنز جوڑ سکے۔ حسن علی نے 9 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔

پاکستان کی طرف سے صرف امام الحق 34، عثمان صلاح الدین 33 اور اظہر علی 11 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں اسکور کر سکے۔

یوں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 55 رنز سے اپنے نام کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے بیس اور براڈ نے 3،3 ،اینڈرسن نے دو جبکہ کرین اور ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلش بولرز کے سامنے کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم صرف 174رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ شاداب خان 56، حارث سہیل 28، اسد شفیق 27 اور حسن علی 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن، براڈ اور ووکس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے لیڈز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کر سکی۔ مزید تفصیلات کے لیے اس ویڈیو لنک پر کلک کریں۔

ایسا لگا جیسے کھلاڑی ہمت ہار گئے تھے۔ مکی آرتھر
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:34 0:00



پاکستان کے 174 رنز کے جواب میں انگلش اوپنرز السٹر کک اور جیننگز نے 53 رنز کا پراعتماد آغاز دیا۔ جیننگز 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نئے آنے والے بیٹسمین جوئے روٹ نے السٹر کک کا بھرپور ساتھ دیا اور مجموعی اسکور 104 رنز تک پہنچادیا۔ اس موقع پر کک 46 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ررٹ نے 45 اور بیس نے 49 رنز بنائے جبکہ بٹلر نے 80 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 363 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یوں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 189 رنز کی سبقت حاصل کر لی۔

پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف نے تین، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ لیڈز میں اُسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح دو میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابری پر ختم ہوئی۔

اس گراؤنڈ پر پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دس مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں۔ ایک مرتبہ جیت پاکستان کا مقدر بنی اور چھ بار اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ تین میچ بے نتیجہ رہے۔

آخری اسکور یہ رہا۔ پاکستان 174 اور134رنز۔ انگلینڈ 363

XS
SM
MD
LG