رسائی کے لنکس

اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی ہلاک، متعدد زخمی


عینی شاہدین اور میڈیکل حکام کے مطابق بدھ کو غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی حملے میں دو فلسطینی ہلاک اور کم از کم سات زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں کم از کم ایک بچہ بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے مشتبہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ پر اس وقت فائر کھول دیا جب گروپ شمالی غزہ میں ایک بارڈر باڑھ کی طرف بڑھنے کی کوشش کررہا تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں ایک راکٹ لانچنگ سیل کی موجودگی کی خبروں پر کاروائی کررہے تھے۔

فلسطینی گروپ اسلامک جہاد نے کہا ہے کہ مرنے والوں میں انکا ایک کارکن بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG