رسائی کے لنکس

فلسطینی شخص نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، پانچ زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑی کو ٹکرانے کے بعد ڈرائیور نے باہر نکل کرقریب سے گزنے والے لوگوں کو چاقو سے زخمی کرنے کی کوشش کی۔

اسرائیل کی پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو یروشلم میں ایک فلسطینی شخص نے اپنی گاڑی لوگوں کے مجمع پر چڑھا دی جس سے چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

اس حادثے کا شکار ہونے والوں میں کوئی شدید زخمی نہیں ہوا ہے۔

پولیس نے اس واقعہ کو ایک دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مشرقی یروشلم میں ایک مرکزی شاہراہ پر اس علاقے میں ہوا جہاں کی آبادی کی اکثریت عرب ہیں۔ یہ واقعہ جس جگہ پیش آیا وہ اسرائیل کے سرحدی پولیس اسٹیشن کے قریب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑی کو ٹکرانے کے بعد ڈرائیور نے باہر نکل کر قریب سے گزنے والے لوگوں کو چاقو سے زخمی کرنے کی کوشش کی تاہم اس سے پہلے پولیس نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔

پولیس کی ترجمان لوبا سمری نے کہا کہ ان کے بقول بظاہر یہ ایک ارادی حملہ تھا اور ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈرائیور جو شدید زخمی ہے، کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس دن پیش آیا جب یہودیوں کے تہوار "پوریم" کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے اور سڑکوں پر پیدل چلنے والوں کی بھیڑ ہوتی ہے۔

گزشتہ اکتوبر اور نومبر میں بھی اس طرح کے حملوں میں فلسطینی ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیاں شہر میں ریلوے اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر چڑھا دیں تھیں۔ ان حملوں میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجن کے قریب زخمی ہوئے۔

گزشتہ سال یروشلم میں غزہ کی لڑائی سے پہلے اور بعد میں اچانک کشیدگی شروع ہو گئی تھی تاہم حالیہ مہینوں میں شہر نسبتاً پُرامن رہا۔

XS
SM
MD
LG