رسائی کے لنکس

فلسطین کے صدر کا دورہ پاکستان


فلسطین کے صدر محمود عباس
فلسطین کے صدر محمود عباس

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کو غیر رکن مبصر کا درجہ دلانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس ہفتہ کو تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق صدر وہ یہ دورہ آصف علی زرداری کی دعوت پر کر رہے ہیں اور اتوار کو فلسطینی صدر اپنے پاکستانی ہم منصب سے مذاکرات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کو غیر رکن مبصر کا درجہ دلانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

‘‘دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہے ہیں اور یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔‘‘
XS
SM
MD
LG