رسائی کے لنکس

پراگ: فلسطینی سفیر دھماکے میں ہلاک


چیک پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ فلسطینی سفیر کے دو منزلہ گھر میں صبح کے وقت ہوا۔ سفیر کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر فلسطینی سفیر اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔

پراک میں فلسطین کے سفیر اپنے گھر میں بدھ کے روز ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔ چیک عہدیداروں کے مطابق یہ دھماکہ ایک حادثہ تھا۔

فلسطینی وزارت ِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سفیر جمال الجمال اپنے نئے گھر میں تجوری کھولنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ چیک حکومت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے کہ دھماکہ تجوری میں موجود سیکورٹی ڈیوائس کے پھٹنے سے ہوا۔

چیک پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ فلسطینی سفیر کے دو منزلہ گھر میں صبح کے وقت ہوا۔ سفیر کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر فلسطینی سفیر اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔

پولیس کے مطابق اس دھماکے میں کوئی اور ہلاک نہیں ہوا گو کہ سفیر جمال کا خاندان اس وقت گھر میں ہی موجود تھا۔

فلسطینی وزارت ِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ایک وفد پراگ روانہ کرے گا جو چیک حکومت کے ساتھ اس واقعے کی تفتیش میں مدد دیں گے۔
XS
SM
MD
LG