رسائی کے لنکس

فلسطینی گروپوں میں مصالحت کے مذاکرات میں پیش رفت



حماس کے لیڈر خالد مشعل نے کہا ہے کہ اُن کی فلسطینی تنظیم نے اپنے حریف فتح گروپ کے ساتھ مصالحت کرلینے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

مشعل نے اتوار کے روز سعودی عرب میں ویرِ خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ بات کہی ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے فتح گروپ کو اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک حِصّے پر کنٹرول حاصل ہے جبکہ غزہ کی پٹی حماس کے کنٹرول میں ہے۔

مصر بھی فلسطینی گروپوں کے درمیان مصالحت کرانے کی کوششوں میں شامل رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG