رسائی کے لنکس

فوجی بجٹ میں کمی سے کارکردگی متاثر ہوگی، امریکی وزیرِ دفاع


فوجی بجٹ میں کمی سے کارکردگی متاثر ہوگی، امریکی وزیرِ دفاع
فوجی بجٹ میں کمی سے کارکردگی متاثر ہوگی، امریکی وزیرِ دفاع

امریکہ کے وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے خبردار کیا ہے کہ امریکی دفاعی بجٹ میں کٹوتیوں سے مسلح افواج کو جدید بنانے کا عمل متاثر ہوگا۔

بدھ کو واشنگٹن میں امریکی فوجیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے ارکان سے خطاب میں پنیٹا نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں کمی کا نتیجہ امریکی فوج کی افرادی قوت میں کمی کی صورت میں برآمد ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ کو ماضی کی غلطیاں دہرانے اور دفاعی بجٹ میں کٹوتی کرکے فوج کو کمزور کرنے سے ہر صورت اجتناب کرنا چاہیے۔

پنیٹا نے واضح کیا کہ محکمہ دفاع کی جانب سے آئندہ ایک دہائی کے دوران امریکہ کے متوقع فوجی بجٹ میں 450 ارب ڈالرز کی کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کٹوتیوں کے باوجود یہ ضروری ہے کہ مسلح افواج سائبر دہشت گردی سے لے کر بڑے پیمانے کی جنگوں تک ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی اہلیت برقرار رکھیں۔

امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ گزشتہ 10 برس جنگوں میں گزارنے کے بعد موجودہ مسلح افواج امریکی تاریخ کی سب سے سخت جان فوج بن چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG