رسائی کے لنکس

افغان انتخابات: عبداللہ عبداللہ کی سبقت برقرار


صدارتی انتخابات کے دوران 70 لاکھ اہل رائے دہندگان نے استصواب میں حصہ لیا، اور اب تک کے یہ نتائج تقریباً نصف ووٹوں کی گنتی پر مشتمل ہیں۔

افغانستان کے صدارتی انتخابات کے جزوی نتائج سے پتا چلتا ہے کہ سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ کو اب بھی سبقت حاصل ہے، لیکن اُنھیں واضح اکثریت نہیں مل پائی۔

افغانستان کی غیرجانبدارانہ انتخابی کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی تنائج سے معلوم ہوتا ہے کہ 44 فی صد ووٹوں کے ساتھ عبداللہ عبداللہ دیگر امیدواروں سے آگے ہیں، جب کہ سابق وزیر خزانہ، اشرف غنی 33 فی صد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پانچ اپریل کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران 70 لاکھ اہل رائے دہندگان نے استصواب میں حصہ لیا، اور اب تک کے یہ نتائج تقریباً نصف ووٹوں کی گنتی پر مشتمل ہیں۔

حتمی نتائج کا اعلان 14 مئی کو ہوگا۔


اگر آٹھ میں سے کوئی بھی امیدوار واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتا تو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

صدر حامد کرزئی آئینی طور پر تیسری میعاد کے لیے انتخاب میں حصہ لینے کے اہل نہیں تھے۔

وہ 2001ء سے اس عہدے پر براجمان ہیں، جب امریکی قیادت میں لڑنے والی افواج نے طالبان کی حکومت کو شکست دی۔
XS
SM
MD
LG