رسائی کے لنکس

پی سی بی نے 35 کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹ دے دیا


فائل
فائل

پينتيس کھلاڑيوں کو چار کيٹيگريز ميں شامل کيا گيا ہے۔ اظہر علي، شعيب ملک، سرفراز احمد، ياسر شاہ، محمد حفيظ، محمد عامر اور بابر اعظم نے اے کيٹيگري ميں جگہ بنا لي ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال 18-2017 کے لیے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹريکٹ کا اعلان کر ديا ہے جس کے مطابق عُمر اکمل کسی بھی کيٹيگری ميں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔ کھلاڑیوں کے معاوضے میں 10 فیصد اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

پينتيس کھلاڑيوں کو چار کيٹيگريز ميں شامل کيا گيا ہے۔ اظہر علي، شعيب ملک، سرفراز احمد، ياسر شاہ، محمد حفيظ، محمد عامر اور بابر اعظم نے اے کيٹيگري ميں جگہ بنا لي ہے۔

بي کيٹيگري ميں عماد وسيم، اسد شفيق، اسد علي، وہاب رياض شامل ہیں جبکہ سي کيٹيگري ميں راحت علي، حارت سُہيل، سميع اسلم، شان مسعود، سُہيل خان، فخر زمان، جنيد خان، احمد شہزاد، محمد عباس، شاداب خان اور محمد نواز کے نام ڈالے گئے ہيں۔

ڈی کیٹیگری میں جن کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے ان میں حافظ ذاکر، عثمان صلاح الدين، عامر يامين، عثمان شنواري، فہيم اشرف، رومان، رئيس، امام الحق، بلال آصف، مير حمزہ، عُمر امين، محمد حسن، محمد اصغر اور محمد رضوان شامل ہیں۔

عمر اکمل کسی بھی کیٹیگری میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اور کرکٹ کرپشن کیس میں الزامات کا سامنا کرنے والے محمدعرفان بھی فہرست سے آؤٹ رہے۔

کیٹیگری اے میں شامل کھلاڑیوں کو سارڑھے پانچ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو تین لاکھ 79 ہزار پانچ سو روپے، سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو دو لاکھ 17 ہزار آٹھ سو روپے اور ڈی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک لاکھ پانچ ہزار پچاس روپے دیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی تقسیم ان کے تجربے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ شکیل خان نے کہا کہ کنٹریکٹ ایوارڈ کرتے وقت کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2017ء سے 30 جون سنہ 2018ء تک ہو گا۔

XS
SM
MD
LG