امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں پیدل سڑک پار کرنے کے لیے زیر تعمیر پل گرنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فلوریڈا پولیس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پل کے ملبے تلے متعدد گاڑیاں دبی ہوئیں ہیں اور امدادی کارکن مبلے سے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ نے کہا کہ "ہر ایک محنت سے کام کر رہا ہے تاکہ جس کسی کو بچایا جا سکتا اس بچایا جائے۔"
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اب تک ملبے سے 9 زخمیوں کا نکال کر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس پل کے ملبے تلے آٹھ گاڑیا ں دبی ہوئی ہیں۔
950 ٹن وزنی پل کو گزشتہ ہفتےنصب کیا گیا تھا اور اسے پیدل آمدورفت کے لیے آئندہ سال کھول دیا جانا تھا۔
یہ پل تقریباً دو سو فٹ طویل تھا جسے فلوریڈا نٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے نصب کیا گیا تھا تا کہ وہ سویٹ واٹر کے شہر میں آٹھ رویہ مصروف شاہراہ کو آسانی سے عبور کر سکیں۔
اسکاٹ نے کہا کہ یہ جاننے کے لیے یہ واقعہ کیسے اور کیوں پیش آیا جامع تحیقات کی جائیں گی اور جو افراد اس کے ذمہ دار ہوں گے ان کا احتساب ہو گا۔