رسائی کے لنکس

پینسلوینیا: پولیس مشتبہ قاتل کی تلاش میں مصروف


35 سالہ اسٹون پر شبہ ہے کہ اس نے اپنی سابقہ بیوی، اس کی بہن، سابقہ ساس اور دادی ساس سمیت مختلف مقامات پر چھ لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔

امریکی ریاست پینسلوینیا اور اس کے گرد و نواح میں پولیس اس شخص کی تلاش کے لیے کارروائی میں مصروف ہے جس نے مبینہ طور پر ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق براڈلی ولیم اسٹون مسلح اور خطرناک ہے۔ عراق کی جنگ میں بحیثیت امریکی فوجی حصہ لینے والے اس شخص کی ٹانگ میں تکلیف ہے اور ہو سکتا ہے وہ کسی چھڑی یا بیساکھی کے سہارے گھوم رہا ہو۔

فلاڈیلفیا کے شمالی علاقے پینزبرگ کے رہائشیوں کو پولیس نے اپنے گھروں میں رہنے اور دروازوں کو مقفل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

35 سالہ اسٹون پر شبہ ہے کہ اس نے اپنی سابقہ بیوی، اس کی بہن، سابقہ ساس اور دادی ساس سمیت مختلف مقامات پر چھ لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔

مونٹگمری کاؤنٹی کی ڈسٹرکٹ اٹارنی ریسا ویٹری فرمین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’’ابھی تک ہمیں یہ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہے۔ اس نے اپنی سابقہ بیوی کے گھر سے اپنی دو بیٹیوں کو ساتھ لیا لیکن انھیں گھر سے کچھ فاصلے پر ہی چھوڑ دیا جو کہ اب محفوظ ہیں۔‘‘

XS
SM
MD
LG