رسائی کے لنکس

امریکہ کا یورپ میں کئی فوجی اڈے بند کرنے کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یورپ میں جن فوجی اڈوں کو بند کرنے کی فہرست جاری کی گئی اس میں لندن کے شمال مشرق میں ملڈن ہال میں رائل ائیر فورس بیس پر موجود آپریشنل سہولت بھی شامل ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ یورپ میں ایک درجن سے زائد فوجی اڈے بند کر دے گا اور محکمہ دفاع کے بقول اس اقدام پر پوری طرح عمل درآمد کی صورت میں اسے متوقع طور پر سالانہ 50 کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔

تاہم اس سے پورے یورپ میں فوج کارروائی کی صلاحیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یورپ میں جن فوجی اڈوں کو بند کرنے کی فہرست جاری کی گئی اس میں لندن کے شمال مشرق میں ملڈن ہال میں واقع رائل ائیر فورس بیس پر موجود آپریشنل سہولت بھی شامل ہے۔سرد جنگ کے خاتمے کے بعد بند کیے جانے والے فوجی اڈوں میں یہ سب سے بڑا اڈا ہے۔

اس فوجی اڈے پر ٹینکر، نگرانی اور اسپیشل آپریشنز کرنے والے طیارے اور 3،200 امریکی فوجی اہلکار اپنے خاندانوں سمیت موجود ہیں۔

امریکہ جرمنی، بلجیئم اور نیدرلینڈ میں 14 دیگر اڈوں پر بھی اپنے آپریشن ختم کر دے گا۔ ان میں سے کئی ایک اڈے دوسری عالمی جنگ کے وقت سے استعمال ہو رہے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپ میں اڈے بند ہونے سے امریکہ میں بھی کئی اڈوں کو بند کرنے کے عمل میں آسانی ہو گی۔

XS
SM
MD
LG