رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا میزائل داغنا ’’انتہائی شدید خطرہ‘‘: پینٹاگان


شمالی کوریا نے پیر کے روز چار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، جن میں سے تین نے تقریباً 1000 کلومیٹر تک کی اُڑان بھری اور جاپانی پانیوں میں جا گرے

امریکی محکمہٴ دفاع نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغنے کے عمل کو ’’انتہائی شدید خطرہ‘‘ قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ کمیونسٹ ملک کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف دفاع کو بڑھانے کے اقدامات لیے جا رہے ہیں۔

شمالی کوریا نے پیر کے روز چار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، جن میں سے تین نے تقریباً 1000کلومیٹر تک کی اُڑان بھری اور جاپانی پانیوں میں جا گرے۔

پینٹاگان کے ترجمان، نیوی کپتان جیف ڈیوس نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یہ ہتھیار درمیانہ رینج کے بیلسٹک میزائل تھے، جس سے شمالی امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں۔

ڈیوس نے کہا ہے کہ میزائل ایسے وقت داغے گئے جب امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان سالانہ دفاعی مشقوں کا آغاز ہونے والا تھا، ’’اور یہ شمالی کوریا کی طویل تاریخ رہی ہے؛ جس کا انداز اشتعال انگیز ہوا کرتا ہے، اور اکثر تب ہی کی جاتی ہیں جب ہم اپنے اتحادی کے ساتھ فوجی مشقیں کرتے ہیں‘‘۔

XS
SM
MD
LG