رسائی کے لنکس

امریکی وزیردفاع کے اعلیٰ فوجی معاون عہدے سے برخاست


لیفٹننٹ جنرل رون لیوئس (بائیں) ایش کارٹر کے ہمراہ۔
لیفٹننٹ جنرل رون لیوئس (بائیں) ایش کارٹر کے ہمراہ۔

اعلیٰ ترین فوجی معاون کی حیثیت سے لیفٹینینٹ جنرل لیوئس ایش کارٹر کے دست راست تھے جو انہیں فوجی امور پر تجزیے فراہم کرتے، اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں ان کے ہمراہ شریک ہوتے اور بیرون ملک دوروں میں ان کے ساتھ رہتے۔

امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے جمعرات کو اپنے اعلیٰ ترین فوجی معاون لیفٹیننٹ جنرل رون لیوئس کو ’نامناسب رویے کے الزامات‘ پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

کارٹر نے ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے یہ معاملہ تحقیقات کے لیے پینٹاگان کے انسپکٹر جنرل کے حوالے کر دیا ہے اور حقائق کا تعین کرنے کے لیے انہیں انسپکٹر کی صلاحیت پر اعتماد ہے۔

ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ رون لیوئس پر کس چیز کا الزام ہے۔ پینٹاگان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کارٹر کو منگل کو ان الزامات کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں ان پر کافی حیرت ہوئی۔

’’میں اس محکمے سے تعلق رکھنے والے مردوں اور عورتوں سے بہترین معیار کے رویوں کی توقع رکھتا ہوں، خصوصاً ان لوگوں سے جو اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہیں۔ اس میں کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہونا چاہیئے۔‘‘

اعلیٰ ترین فوجی معاون کی حیثیت سے لیفٹیننٹ جنرل لیوئس کارٹر کے دست راست تھے جو انہیں فوجی امور پر تجزیے فراہم کرتے، اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں ان کے ہمراہ شریک ہوتے اور بیرون ملک دوروں میں ان کے ساتھ رہتے۔

لیوئس تھری سٹار جنرل ہیں جن کی عراق اور افغانستان میں کمانڈر اور جنگی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی حیثیت سے تین مرتبہ تعیناتی ہو چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG