رسائی کے لنکس

logo-print

پینٹا گان کے باہر فائرنگ


پینٹا گان کے باہر فائرنگ

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق منگل کو پینٹاگان کی بلڈنگ پر باہر سے فائرنگ کی گئی ہے۔ پینٹاگان پولیس کا کہنا ہے اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق منگل کو علی الصبح بلڈنگ پر متعدد فائر کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کم از کم دو گولیاں بلڈنگ کو لگی ہیں۔

پولس کا کہنا ہے کہ پینٹا گان کے آس پاس کی تمام سڑکوں اور ہائی ویز کو شہادت کی تلاش کے لیے بند کردیا گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ فائرنگ میں کونسے ہتھیار استعمال ہوئے تھے اور کتنےشاٹس فائر کیے گئے۔

XS
SM
MD
LG