رسائی کے لنکس

logo-print

سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ ہلاک


سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ ہلاک

پشاورکے نواحی علاقے سپن قبر میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرمسلح حملہ آوروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب حملہ کر کے جن پانچ سکیورٹی اہلکاروں کوہلاک کر دیا تھا اُ ن کی نمازہ جنازہ بدھ کی صبح ادا کردی گئی ہے۔

سپن قبر کی سرحدیں قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے بھی ملتی ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق خود کار ہتھیاروں سے لیس ایک درجن سے زائد حملہ آوروں نے ایف سی اور پولیس کی اس مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے تین ایف سی اور دو پولیس اہلکاروں کوہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد صوبہ سرحد کے سینئیر وزیر بشیر بلور نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی صرف اُن کے صوبے کی نہیں بلکہ سارے پاکستان اور پوری آزاد دنیا کی جنگ ہے۔

XS
SM
MD
LG