رسائی کے لنکس

سانحہ پشاور، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان


فائل
فائل

پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں نے بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ میں صرف تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملے کو بدھ کو ایک سال مکمل ہونے جارہا ہے۔ اس سانحے کے حوالے سے نہ صرف ملک بھر میں خصوصی پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں بلکہ تین صوبوں میں عام تعطیل اور سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں نے بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ میں صرف تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

بدھ کو چھٹی کا اعلان سب سے پہلے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کیا، جن کے بعد خیبر پختو نخوا کی حکومت کی جانب سے ضلع پشاور میں عام تعطیل جب کہ صوبے کے باقی علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان سامنے آیا۔

بلوچستان کی حکومت نے بھی سانحہ آرمی پبلک اسکول کا ایک سال مکمل ہونے پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام تعلیمی ادارون میں بدھ کو آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG