رسائی کے لنکس

پشاور بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت چھ زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

زخمیوں کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کم از کم دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور میں جمعہ کی صبح ایک بم دھماکے میں ٹریفک پولیس کے اہلکار سمیت کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق باوری مواد پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر بس اڈے کے قریب رکھا گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کم از کم دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

یہ واضح نہیں کہ بم دھماکے کا ہدف کیا تھا، تاہم مصروف علاقوں میں اس سے قبل بھی شدت پسند ایسے حملے کرتے رہے ہیں جن میں کافی جانی نقصان بھی ہوا۔

پشاور اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں میں اس سے قبل بھی پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو شدت پسند نشانہ بناتے آئے ہیں۔

اگرچہ گزشتہ دو سالوں کے دوران صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم اب بھی عسکریت پسندوں کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ ایسی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

حکام ایسی کارروائیوں کو شدت پسندوں کے خلاف جاری سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا ردعمل قرار دیتے ہیں۔

قبائلی علاقوں سے ملحق صوبہ خیبرپختونخواہ تشدد سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG