رسائی کے لنکس

پشاور میں امریکی قونصل خانے کو قونصلیٹ کا درجہ دے دیا گیا


پشاور میں امریکی قونصل خانے کو قونصلیٹ کا درجہ دے دیا گیا
پشاور میں امریکی قونصل خانے کو قونصلیٹ کا درجہ دے دیا گیا

پشاور میں امریکہ کی سفارتی موجودگی کو بڑھاتے ہوئے قونصل خانے کو قونصلیٹ جنرل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ یہ نیا درجہ ،جو باضابطہ طور پر نو فروری کو دیا گیا ، دونوں حکومتوں کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات اور ان کی اہمیت ،امریکہ اور پاکستان کے عوام کے درمیان روابط کا عکاس ہے۔

1958ء میں قائم ہونے والا امریکی قونصل خانہ صوبہ سرحد اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں حکومت پاکستان کے اداروں کے ساتھ مل کر ترقیاتی منصوبوں میں اعانت اور لوگوں کے مابین روابط میں سرگرم عمل رہا ہے۔

گذشتہ 20سالوں کے دوران پشاور کا امریکی قونصل خانہ صوبہ سرحد اور فاٹا میں ایک ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں اور پانی وبجلی کی آٹھ سو چھوٹی سکیموں کے لیے اعانت فراہم کرچکا ہے۔ مزید برآں اس نے صوبہ سرحد کی پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور فاٹا لیویز کو تربیت، بنیادی ڈھانچہ اور سازوسامان کی فراہمی کے لیے 48ملین ڈالرفراہم کیے گئے ہیں۔ گذشتہ چند عشروں کے دوران صوبہ سرحد اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں اساتذہ، ماہرین اور تجارتی وفود تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے امریکہ کا دورہ کرچکے ہیں۔

پاکستان میں امریکی سفارتخانہ پاکستان کے ساتھ تعاون پر مبنی اپنے تعلقات کو پشاور میں اپنے قونصلیٹ جنرل کی سرگرمیوں کے ذریعے وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ قونصل جنرل ای کینڈس پٹنم پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل کی موجودہ سربراہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG