رسائی کے لنکس

فلاڈیلفیا حملہ داعش کے کہنے پر کیا تھا: حملہ آور


حکام نے تفتیش کے بعد جمعے کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہ حملہ دولت اسلامیہ کے لئے کیا، اور یہ کہ وہ خدا کے احکامات پر عمل کرنے والا شخص ہے

فلاڈیلفیا میں پولیس افسر پر گھات لگا کر حملہ کرنے والے مسلح شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہ حملہ داعش کے ایما پر کیا؛ اور یہ کہ وہ خدا کے احکامات کو بجا لاتا ہے۔

جمعرات کو فلاڈیلفیا کے علاقے پنسلونیا میں کار میں بیٹھے پولیس اہل کار پر بندوق بردار شخص نے گھات لگا کر حملہ کیا، جن کے بازؤں پر کئی گولیاں لگیں؛ جس پر حکام کے مطابق، پولیس افسر نے جوابی فائرنگ کی اور اس 30 سالہ حملہ آور پر تین گولیاں چلائیں۔

حکام کے مطابق، مشتبہ حملہ آور فرار ہوگیا تھا۔ تاہم، بعد میں اسے پکڑ لیا گیا، جبکہ جس پولیس افسر پر حملہ ہوا تھا، وہ محفوظ ہے۔

حکام نے تفتیش کے بعد جمعے کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہ حملہ داعش کے لئے کیا، اور یہ کہ وہ خدا کے احکامات پر عمل کرنے والا شخص ہے۔

مشتبہ شخص کی حالت کے بارے میں کوئی تازہ ترین خبر نہیں۔ جمعے کو نشر ہونے والی اس کی تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشتبہ شخص ایک چوراہے پر پولیس افسر کی کار کی جانب بڑھ رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG