رسائی کے لنکس

فلپائن:عسکریت پسندوں کےخلاف یک طرفہ فائر بندی کا اعلان


فلپائن:عسکریت پسندوں کےخلاف یک طرفہ فائر بندی کا اعلان
فلپائن:عسکریت پسندوں کےخلاف یک طرفہ فائر بندی کا اعلان

فلپائن میں فوج نے بدھ کو عالمی یوم امن کے موقع پر کمیونسٹ عسکریت پسندوں کے خلاف ایک روز کے لیے یک طرفہ فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔

کرنل آرنلفو برگوس نے کہا ہے کہ منگل کی رات سے بدھ کی شب تک فوج کمیونسٹ باغیوں کی نئی پیپلز آرمی کے خلا ف کارروائی نہیں کرے گی۔ نئی پیپلز آرمی فلپائن کی ماؤ برادری کا مسلح گروہ ہے۔

فوج کے اس بیان پر باغیوں کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی یوم امن منایا جاتا ہے جس کا مقصد انفرادی، گروہی اور اقوام کی سطح پر امن کے فروغ کے لیے کام کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

چار دہائیوں سے جاری کمیونسٹ عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات آئندہ ماہ ناروے میں دوبارہ شروع ہورہے ہیں۔

فلپائن کی حکومت اور کمیونسٹ باغیوں کے درمیان پہلی مرتبہ مذاکرات 1970 ء میں شروع ہوئے تھے لیکن مستقل امن کے قیام کی کوششیں بارآور ثابت نہ ہوسکیں۔ اس پرتشدد تحریک میں اب تک ڈیڑھ لاکھ لوگ مارے جاچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG