رسائی کے لنکس

فلپینز: سکیورٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ


فلپینزکی سکیورٹی فورسزنے القاعدہ سے منسلک ان عسکریت پسندوں سے جھڑپ کی ہے جنہوں نے منگل کے روز جنوبی شہر ازابیلا میں، جس کی اکثریت عیسائی ہے، حملہ کرکے کم ازکم 15 افراد کوہلاک کردیاتھا۔

بدھ کے روز یہ مسلح جھڑپ اس کے بعد ہوئی جب فوجیوں نے ابوسیاف کے عسکریت پسندوں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی جو مسلم اکثریتی صوبے بسیلان کے دارالحکومت ازابیلا کے مضافات میں فرار ہوگئے تھے۔ اس لڑائی میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

منگل کے روز کے اس حملے میں عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ابوسیاف کے مسلح افراد نے پولیس کے بھیس میں دو بم دھماکے کیے۔ ایک دھماکہ ایک ویگن میں جب کہ دوسرا یک گرجا گھر کے باہر کیا۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس کے بعد عسکریت پسندوں نے جان بچا کر بھاگنے والے شہریوں پر گولیاں چلائیں اور سرکاری فورسز کو مسلح جھڑپ پر مجبور کردیا۔

تشدد کے اس واقعہ میں ایک پولیس اہل کار اور چھ عام شہری ہلاک ہوئے۔ کم ازکم تین عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔

ازابیلا جنوبی فلپائن کے علاقے منداناؤ کا حصہ ہے جہاں ابوسیاف اور دوسرے مسلم باغی گروپ ایک آزاد سرزمین کے لیے لڑ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG