رسائی کے لنکس

فلپائن: فیکٹری میں آتشزدگی، 72 افراد ہلاک


خیال کیا جا رہا ہے کہ دو منزلہ عمارت پر اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہاں کام کرنے والے ویلڈروں کے آلات کیمیائی مواد سے ٹکرا گئے۔

فلپائن کے حکام کا کہنا ہے کہ منیلا کے ایک پسماندہ علاقے میں واقع جوتا ساز فیکڑی میں لگنے والی آگ سے اب تک 72 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کینٹکس مینوفیکچرنگ کمپنی میں لگنے والی آگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے یہ کمپنی مقامی طور پر فروخت ہونے والے ربڑ کے سلیپر بناتی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آتشزدگی کے باعث کتنے افراد لاپتا ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دو منزلہ عمارت پر اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہاں کام کرنے والے ویلڈروں کے آلات کیمیائی مواد سے ٹکرا گئے۔

فیکٹری میں کام کرنے والے ایک کارکن اسٹیو چو نے کہا کہ "جب ہم ویلڈنگ کر رہے تھے تو ایک شعلہ بھڑک اٹھا اور اس سے آگ پھیل گئی۔ ہم نے پانی اور آگ بجھانے والے آلات سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اس میں کامیابی نہ ہوئی"۔

اس حادثے کا شکار ہونے والے خاندانوں کو بہت رنج ہے کہ فیکٹری میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات کا معیار ناقص تھا جبکہ کئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آگ سے بچاؤ کی کسی مشق میں حصہ نہیں لیا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا فیکٹری میں ہنگامی اخراج کے راستے مطلوبہ تعداد میں موجود تھے یا نہیں۔

عمارت کی کئی کھڑکیوں پر آہنی سلاخیں نصب تھیں تاکہ کارکن فرار نہ ہو سکیں۔ اطلاعات کے مطابق فیکٹری کے اندر پھنس جانے والے کئی افراد کے جسم مکمل طور پر جل گئے ہیں۔

حکام اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ فلپائن کی نیشنل پولیس کے سربراہ لینارڈو ایسپنا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس جرم کے لیے "یقینی طور پر کسی نہ کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔"

XS
SM
MD
LG