رسائی کے لنکس

فلپائن:سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری


فلپائن:سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری
فلپائن:سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

فلپائن کی ایک عدالت نے ووٹوں میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزام میں سابق صدر گلوریا اررویو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

یہ اقدام فلپائن کے الیکشن کمیشن کی طرف سے سابق صدر کے خلاف لگائے گئے دھوکہ دہی کے الزمات کے بعد سامنے آیا ہے۔ کمیشن کا کہنا تھا کہ اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے۔

گلوریا اررویو (فائل فوٹو)
گلوریا اررویو (فائل فوٹو)

وارنٹ جاری ہونے کےبعد مس اررویو ملک سے باہر نہیں جاسکتیں۔ سابق صدر نے اپنے شوہر کے ہمراہ منگل کو یہ کہہ کر ملک چھوڑنے کی کوشش کی تھی کہ وہ علاج کی غرض سے جارہی ہیں۔

مس اررویو کو منیلا کے ہوائی اڈے پر روک لیا گیا اور انھیں جاری تحقیقات کی بنا پر ملک چھوڑنے سے منع کردیا گیا۔

محمکہ انصاف مس اررویو کے خلاف 2004ء اور 2007ء کے انتخابات میںدھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کررہا ہے۔ ان پر اور ان کے شوہر پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ بدعنوانی کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG