رسائی کے لنکس

فلپائن کے صدر اور مسلم باغی رہنما کے درمیان مذاکرات


مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے باغی (فائل فوٹو)
مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے باغی (فائل فوٹو)

فلپائن میں حکام نے کہا ہے کہ صدر بینگنو اکینو نے ملک میں سرگرم مسلم باغیوں کے سب سے بڑے گروپ کے سربراہ سے گزشتہ ہفتے جاپان میں خفیہ ملاقات کی تھی جس میں امن مذاکرات کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

فلپاِئن حکومت کی جانب سے جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اکینو اور ’مورو اسلامک لبریشن فرنٹ‘ کے چیئرمین مراد ابراہیم کے درمیان خفیہ ملاقات گزشتہ جمعرات کو ٹوکیو کے ناریتا ہوائی اڈے کے قریب ایک ہوٹل میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے مذاکراتی عمل میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔

مسلم باغی فلپائن کے جنوبی علاقے مِنداناؤ کی خودمختاری کے لیے گزشتہ تین دہائیوں سے پرتشدد مزاحمتی تحریک چلا رہے ہیں۔

فلپائن کے مسلمان مقامی کیتھولک عیسائی اکثریت اور فلپائن حکومتوں کی جانب سے امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت کرتے آئے ہیں جن میں رہائشی اور تعلیمی سہولتوں میں امتیاز اور مسلم اکثریت والے جنوبی علاقے کو سرکاری فنڈز کی کم فراہمی سرِ فہرست ہیں۔

XS
SM
MD
LG