رسائی کے لنکس

فلپینز: سپریم کورٹ نے صدر گلوریا ارویو کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی


فلپینز کی سپریم کورٹ نے منگل کے روز فیصلہ دیا کہ صدر گلوریا ارویو آئندہ نتخابات میں کانگریس کے ایوان زیریں میں ایک نشست کے لیے مقابلے میں حصہ لے سکتی ہیں۔

اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ صدر کو ، جو ایک اور مدت کے لیے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتا، اس کے لیے مئی میں منعقد ہونے والے انتخابات میں ایک نشست کے لیے مقابلہ کرنے کی راہ میں حائل آخری قانونی رکارٹ دور ہوگئی ہے۔

عدالت نے مز ارویو پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی سے متعلق حزب اختلاف کے ایک قانون ساز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مز ارویو کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے متعلق کمشن کا اس سے پہلے کا ایک فیصلہ درست تھا۔

مخالفین کا خیال ہے کہ مز ارویو آئین کو ایک پارلیمانی نظام میں تبدیل کرنے اور خود کو وزیر اعظم بنانے کے ایک منصوبے کے ایک حصے کے طور پر کانگریس میں آنا چاہتی ہیں۔ اس سے صدر کے عہدے کی حیثیت رسمی رہ جائے گی۔

XS
SM
MD
LG