رسائی کے لنکس

سنگاپور کا بحری جہاز یرغمال


بحری قزاقوں نے صومالیہ کے شمالی ساحلی علاقے کے قریب سنگاپور کے ایک پرچم بردار بحری جہاز کو اغوا کرلیا ہے۔

گلوبل بلیسنگ نامی بحری ٹینکرپر عملے کے 19 چینی کارکن موجود تھے اور وہ سعودی عرب سے بھارت جارہاتھا۔ اسے خلیج عدن سے صومالی قزاقوں نے اپنے قبضے میں لے کر یرغمال بنا لیا۔

بین الاقوامی بحری جہازوں پر مشتمل ایک دستہ، جس میں امریکہ، یورپی یونین ، نیٹو، جاپان اور چین کے جنگی جہاز شامل ہیں، علاقے میں قزاقوں کی کارروائیاں روکنے کے لیے گشت کررہاہے۔

بھاری طورپر مسلح قزاق علاقے میں تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے حملے کرتے ہیں اور حکومتوں یا بحری جہازوں کے مالکوں کی طرف سے بھاری تاوان کی وصولی تک وہ بحری جہازوں کو ہفتوں تک اپنے پاس یرغمال رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG