رسائی کے لنکس

وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے


90 سالہ بادشاہ عبداللہ 2005ء میں تخت نشین ہوئے تھے۔ حالیہ سالوں میں انہیں صحت کے کئی مسائل کا سامنا رہا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے فرمانروا بادشاہ عبداللہ کی خیریت دریافت کرنے کے لیے جمعرات کی صبح ریاض پہنچے۔ ئے۔

اس دو روزہ نجی دورے کے دوران نواز شریف سعودی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف " پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے بادشاہ کی جلد صحت یابی، اچھی صحت اور ان کی طویل عمری کے لیے نیک خواہشات" کا پیغام پہنچائیں گے۔

90 سالہ بادشاہ عبداللہ 2005ء میں تخت نشین ہوئے تھے۔ حالیہ سالوں میں انہیں صحت کے کئی مسائل کا سامنا رہا ہے۔

سعودی عرب میں قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی مذاکرات کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "وہ (وزیراعظم) دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سمیت اقتصادی تعلقات، دفاعی اور سکیورٹی سے متعلق تعاون، سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت میں اضافہ اور علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات کریں گے"۔

بیان کے مطابق ایک سال سے بھی کم عرصے میں دونوں ملکوں کے درمیان یہ تیسرا اعلیٰ سطحی رابطہ ہو گا جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود نہایت اچھے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG