رسائی کے لنکس

پیپلز پارٹی کی جانب سے ق لیگ کو حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت


پیپلز پارٹی کی جانب سے ق لیگ کو حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت
پیپلز پارٹی کی جانب سے ق لیگ کو حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت

پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ق کو حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے تاہم مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے حکومت میں شمولیت کا حتمی اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ ق لیگ کو شمولیت کی دعوت ایوان صدر میں جمعرات کو ہونے والی ایک اہم ملاقات میں دی گئی ۔ جس میں صدر آصف علی زرداری ، ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی شامل تھے۔
چوہدری شجاعت حسین حکومت میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کب ہوگا اس بارے میں ابھی کچھ طے نہیں ہے تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ تمام صورتحال واضح ہوگئی ہے اب اعلان صرف 'ضابطے کی کارروائی ' رہ گیا ہے۔
سیاسی مبصرین کی جانب سے مسلم لیگ ق کی قیادت کے حکومت میں شمولیت کے امکانی فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ انتخابات میں بھی دونوں جماعتیں اپنا اتحاد قائم رکھتی ہیں تو ملک کی تیسری بڑی جماعت مسلم لیگ ن کو نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔علاوہ ازیں دونوں جماعتیں ملکر پنجاب میں بھی اپنی حکومت قائم کر سکتی ہیں ۔ لہذا اگر ق لیگ حکومت میں شامل ہوئی تو یہ اب تک کی سب سے بڑی سیاسی ڈیولپمنٹ ہوگی جس کے دور رس نتائج نکلیں گے۔

XS
SM
MD
LG