سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کے لیے جہاں پنجاب بھر سے مسلم لیگ (ن) کے کارکن لاہور کا رخ کر رہے ہیں، وہیں انتظامیہ نے بھی انہیں روکنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں سے لاہور آنے والے ن لیگ کے قافلوں کو مختلف مقامات پر روک لیا گیا ہے جب کہ کئی کارکنوں کو گرفتار کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
تصاویر: نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں اور گرفتاریاں
5
لاہور میں ایک ٹھیلے والا شیر کے کھلونے بیچ رہا ہے جو مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان ہے۔
6
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن مرکزی ریلی کے لیے تیار کیے جانے والےا یک کنٹینر کے ساتھ کھڑے ہیں۔
7
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا قافلہ پشاور سے لاہور روانہ ہورہا ہے۔
8
ریلی کے دوران گرفتار کیے جانے والے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے لے جانے کے لیے قیدیوں کی وین لاہور کی ایک شاہراہ پر کھڑی ہے۔