رسائی کے لنکس

موزمبیق میں زہریلی شراب پینے سے 56 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق ایک تعزیتی تقریب میں شرکت کے بعد لوگوں کو گھر میں تیار کی گئی شراب پیش کی گئی تھی۔

مومبیق میں زہریلی شراب پینے سے 56 افراد ہلاک جب کہ کم ازکم 49 متاثرہ افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گھر میں کشید یا تیار کی گئی شراب جسے ’فومبے‘ بھی کہتے ہیں، عمومی طور پر موزمبیق میں یہ ایک روایتی مشروب ہے

اطلاعات کے مطابق ایک تعزیتی تقریب میں شرکت کے بعد لوگوں کو گھر میں تیار کی گئی شراب پیش کی گئی تھی۔ حکام کا ماننا ہے کہ بظاہر تقریب کے دوران شراب میں زہریلا مواد شامل کیا گیا۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں شراب کشید کرنے والی خاتون بھی شامل ہے۔

شراب کے تجزے کے لیے نمونے دارالحکومت ماپوتو میں بھیج دیا گیا ہے، تاکہ اس کے زہریلے ہونے سے متعلق تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

XS
SM
MD
LG