رسائی کے لنکس

پولینڈ کے شہر ڈینسک کے میئر چاقو کے حملے میں ہلاک

ڈینسک کے میئر ادما وچ ایک امدادی تقریب میں تقریر کر رہے ہیں۔ یہ ان کی زندگی کی آخری تقریر ثابت ہوئی۔ 13 جنوری 2019
ڈینسک کے میئر ادما وچ ایک امدادی تقریب میں تقریر کر رہے ہیں۔ یہ ان کی زندگی کی آخری تقریر ثابت ہوئی۔ 13 جنوری 2019

ڈینسک کے 53 سالہ ادما وچ لبرل نظریات کے حامی تھے اور دائیں بازو کے سخت گیر خیالات رکھنے والی حزب اختلاف کی جماعت کےبڑے ناقد تھے۔ وہ گزشتہ 20 سال سے شہر کے میئر چلے آ رہے تھے۔

پولینڈ کے ایک شہر ڈینسک کے میئر چاقو کے وار سے ہلاک ہو گئے۔

ترپن سالہ میئر کی اتوار کو پانچ گھنٹے تک سرجری کی گئی لیکن ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔

ڈینسک کے میئر پاول ادما وچ چاقو کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولینڈ کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ان پر اتوار کے روز حملہ کیا گیا۔

پولینڈ کی پی اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق، پیر کے روز، ڈینسک یونیورسٹی اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود، وہ انہیں بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ادما وچ، اتوار کی شام ایک امدادی تقریب میں سٹیج پر تقریر کر رہے تھے جب ان پر چاقو سے حملہ کر دیا گیا۔ ​

27 سالہ حملہ آور گرینڈ فنال میئر حملے کے بعد اسٹیج پر اپنا چاقو لہرا رہا ہے۔ 13 جنوری 2019
27 سالہ حملہ آور گرینڈ فنال میئر حملے کے بعد اسٹیج پر اپنا چاقو لہرا رہا ہے۔ 13 جنوری 2019

​27 سالہ حملہ آور نے سٹیج پر سے ہی دعویٰ کیا کہ سابق سی وک پلیٹ پارٹی نے انہیں ناجائز طور پر جیل میں بھیج دیا تھا، اس لئے اس نے میئر کو قتل کیا ہے۔ ادماوچ کی وابستگی پہلے اسی سیاسی جماعت سے تھی۔

اکثر شہریوں کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ سیاسی بیان بازی ہے، خاص طور پر دائیں بازو کی لا اینڈ جسٹس پارٹی کی بیان بازی۔

حکومت نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور ایک عادی جرائم پیشہ تھا اور وہ بہت سی مسلح بینک ڈکیتیوں میں ملوث رہا ہے۔

ڈینسک کے 53 سالہ ادما وچ لبرل نظریات کے حامی تھے اور دائیں بازو کے سخت گیر خیالات رکھنے والی حزب اختلاف کی جماعت کےبڑے ناقد تھے۔ وہ گزشتہ 20 سال سے شہر کے میئر چلے آ رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG