رسائی کے لنکس

شکاگو پولیس کے دو افسر منگل کو دیر گئے فائرنگ کے ایک واقعہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق بظاہر یہ ہدف بنا کر کیا جانے والا حملہ تھا، جس میں دو گاڑیاں پولیس افسران کی کار کے قریب پہنچیں اور اُن میں سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

ایک پولیس افسر کو کندھے جب کہ دوسرے کو کمر میں گولی لگی، عہدیداروں کے مطابق دونوں زخمی پولیس اہلکار ہوش میں ہیں۔

شکاگو شہر کے جنوبی حصے میں جہاں فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا وہاں جرائم کی شرح خاصی زیادہ ہے۔

دونوں پولیس افسران اس علاقے میں پیش آنے والے ایک واقعہ کے تحقیقات کے لیے وہاں تھے کہ اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔

مقامی پولیس کے دونوں افسران سویلین لباس میں تھے لیکن اُنھوں نے جو جیکٹس پہن رکھی تھیں اُن پر پولیس کے بیج یعنی علامتی نشانات لگے ہوئے تھے۔

فائرنگ کے اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور تین افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جب کہ دو گنز اور ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG