رسائی کے لنکس

ڈیرہ اسماعیل خان میں دو جنگجو ہلاک


ڈیرہ اسماعیل خان میں دو جنگجو ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں دو جنگجو ہلاک

صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ تین سرکاری ملازمین کی بازیابی کے لیے کی جانے والی کامیاب کارروائی میں دو مشتبہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں عسکریت پسندوں نے سرکاری فورسز کے گھیرے میں آنے کے بعد اپنے جسموں سے بندھے بارود میں دھماکا کر دیا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی پولیس افسر کے مطابق شدت پسندوں نے سرکاری انشورنس کمپنی کے تین اہلکاروں کو ہفتہ کے روز اغوا کیا تھا اور انھیں وہ قریبی قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان لے جانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے اُن کا پیچھا کر کے ایک مقام پر انھیں گھیرے میں لے لیا تھا۔

دریں اثناء قبائلی علاقوں اورکزئی اور کرم ایجنسیوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے کم از کم 15 جنگجو مارے گئے۔

حکام نے بتایا کہ اورکزئی ایجنسی کے علاقوں مامونزئی اور خادیئزی میں جنگجو کی پناہ گاہوں پر بمباری میں سات عسکریت پسند ہلاک ہوئے جب کہ کرم ایجنسی میں موسازئی اور جوگی میں سکیورٹی فورسز کے جاری آپریشن میں آٹھ شدت پسند مارے گئے۔

XS
SM
MD
LG