رسائی کے لنکس

ہنگو: فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ کوٹلی کے علاقے میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔

صوبہ خیبر پختون خواہ کے جنوبی ضلع ہنگو میں جمعرات کی صبح پولیس کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ پولیس کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ کوٹلی کے علاقے میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔

زخمیوں کو ہنگو کے ضلعی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں اضافی نفری بھیج دی گئی ہے اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG