رسائی کے لنکس

قازقستان: حملے میں پولیس اہلکار ہلاک


قازقستان کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے حملے کے فوراً بعد ایک بیان جاری کیا جس میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث سکیورٹی مزید بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔

قازقستان کے شہر الماتے میں پیر کو مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کر کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

قازقستان کی وزارت داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی تصدیق تو کی لیکن مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق مارے جانے والوں میں پولیس افسر بھی شامل ہیں ’’ایک حملہ آور کو تحویل میں لے لیا گیا جب کہ ایک فرار ہو گیا ہے۔‘‘

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ سرکاری میڈیا کے مطابق سات پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

قازقستان کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے حملے کے فوراً بعد ایک بیان جاری کیا جس میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث سکیورٹی مزید بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔

حملہ آوروں کی شناخت اور اس حملے کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

تقریباً ایک ماہ قبل قازقستان کے شہر اقتوبی میں ایک فوجی اڈے اور اسلحہ کی دوکان پر فائرنگ میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG