رسائی کے لنکس

پولیو سے متاثرہ ممالک اب صرف پاکستان، افغانستان اور نائیجریا ہیں


پولیو سے بچاؤ کے قطرے
پولیو سے بچاؤ کے قطرے

کراچی میں انتہاپسندوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ایک پارٹی میں شامل عالمی ادارہ صحت کے ایک ڈاکٹر کوگولی مار کرزخمی کردیا ہے

پاکستان میں مذہبی انتہاپسندوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کو روکنے کی دھمکی دی ہےجس کے نتیجے میں ملک کے شمالی علاقوں میں یہ مہم متاثر ہورہی ہے۔ دوسری جانب کراچی جیسے ترقی یافتہ شہر میں انتہاپسندوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ایک پارٹی میں شامل عالمی ادارہ صحت کے ایک ڈاکٹر کوگولی مار کرزخمی کردیا ہے۔

اس صورت حال کو طبی ماہرین نے انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کاشمار ان گنتی کے چند ملکوں ہوتا ہے جہاں پولیو کے واقعات سامنے آرہے ہیں جب کہ دنیا کے باقی ممالک میں سے پولیو کے موذی مرض کا خاتمہ کیا جاچکاہے۔

پولیو کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ، یہ موذی مرض پانچ سال یا اس سے کم عمر بچوں کو اپنا نشانہ بناتا ہے۔

پولیو سے متاثر ہونے والے ہر 200 میں سے ایک بچہ عمر بھر کے لیے اپاہج ہوجاتا ہے۔

دنیا میں اس وقت صرف افغانستان ، نائیجریا اور پاکستان ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو کا مرض موجود ہے جب کہ باقی دنیا سے اس مرض کا خاتمہ ہوچکاہے۔

پولیو کا حملہ ہونے کے بعد اس کا کوئی علاج نہیں ہے، البتہ قطروں کی شکل میں بچوں کو پلائی جانے والی ویکسین پولیو کے خلاف موثر مدافعت رکھتی ہے۔
XS
SM
MD
LG