رسائی کے لنکس

آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

آصف علی زرداری نے عمران خان کو یہ نوٹس ان کے اُس حالیہ بیان پر بھیجا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آصف زرداری ان کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

نوٹس میں عمران خان کو 14 دن میں معافی مانگنے کا کہا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں شہرت کو نقصان پہنچانے پر 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

پشاور کی مسجد میں دھماکہ

پشاور کے علاقے پولیس لائنز کے قریب دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پشاور سے وائس آف امریکہ کے نمائندے شمیم شاہد کے مطابق پولیس لائنز میں دھماکہ مسجد کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہٴ پاکستان ملتوی

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زین النیہان کا دورۂ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔ انہیں پیر کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔

اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کے نمائندے علی فرقان کے مطابق اماراتی صدر کو پیر کو ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آنا تھا اور اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔ مہمان صدر کی آمد سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

اماراتی صدر کی آمد سے قبل پولیس نے ریڈ زون، اسلام آباد ایکسپریس سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے تھے جب کہ شہر میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

لسبیلہ بس حادثے کا مقدمہ درج، مالکان نامزد

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پیش آئے بس حادثے کا مقدمہ پیر کو پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ بیلہ میں درج مقدمے میں ڈرائیور سلیم سمیت بس مالکان ظہور اور منظور احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے مرتضیٰ زہری کے مطابق مقدمے میں اقدامِ قتل، غفلت، دباؤ، غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ، جان خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مالکان نے تکنیکی خرابی کے باوجود ڈرائیور کو گاڑی روانہ کرنے کی ہدایت کی۔ اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے بس کو چلانے پر پہلے ہی پابندی عائد تھی۔

ایک مسافر نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ گاڑی تکنیکی خرابی کے باعث بار بار ہچکولے کھاتی رہی جس پر مسافر ڈرائیور سے گاڑی کو ٹھیک کرنے کا کہتے رہے۔

مسافر کے مطابق ڈرائیور نے فون پر مالکان کو آگاہ کیا تو انہوں نے سفر جاری رکھنے کی ہدایت ک

ڈالر مزید مہنگا، انٹربینک میں 269 روپے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 90 پیسے مہنگا ہو کر 269 اعشاریہ پچاس پیسے کا ہو گیا ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ پیر کو کاروبار کے دوران روپے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی دیکھی گئی۔

گزشتہ تین روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 36 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہو کر 272 روپے کا ہو گیا ہے۔

مریم نواز کے تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ملک گیر دوروں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز یکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر کے تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق دو فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا جس کے بعد پانچ فروری کو ملتان میں کنونشن اور چھ فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا۔

مریم نواز نو فروری کو ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی، 15 فروری کو وہ ڈیرہ غازی خان، 20 فروری کو راولپنڈی، 23 فروری کو سرگودھا، 27 فروری کو ساہیوال اور تین مارچ کو گوجرانوالہ میں کنونشن سے خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر 11 مارچ کو فیصل آباد، 15 مارچ کو پشاور، 19 مارچ کو لاہور ڈویژن اور 23 مارچ کو کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔

کراچی میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن 27 مارچ ہو گا اور 28 مارچ کو مریم نواز تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔

لال حویلی سیل، شیخ رشید کا ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پیر کی علی الصباح لال حویلی پہنچے اور کارروائی کرتے ہوئےحویلی کے کئی یونٹس سیل کر دیے۔

اس آپریشن میں وقف املاک کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی مدد بھی حاصل تھی۔

وقف املاک نے شیخ رشید کی حویلی سیل کرنے کے آپریشن کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو معاونت کے لیے پہلے ہی خطوط ارسال کیے تھے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کے مطابق شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق لال حویلی سمیت وقف املاک کی سات اراضی یونِٹس پر غیر قانونی طور پر قابض ہیں جنہیں حویلی خالی کرنے کے لیے متعدد نوٹسز بھیجے گئے تھے۔

ان کے بقول شیخ رشید اور ان کے بھائی حویلی کی ملکیت سے متعلق کوئی ریکارڑ یا مستند دستاویز پیش نہیں کرسکے جب کہ عدالت بھی شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرچکی ہے۔

دوسری جانب شیخ رشید نے مقامی ٹی وی چینل 'جیو' نیوز سے پیر کی صبح بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا، حویلی کو سیل کرنے کے خلاف وہ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

مزید پڑھیے

شیخ رشید نے لال حویلی کیسے حاصل کی تھی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جہلم سے تعلق رکھنے والے ایک امیر شخص دھن راج سہگل نے اس حویلی کی بنیاد رکھی تھی۔اس کا پس منظر کچھ یوں بتایا جاتا ہے کہ جہلم ہی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران بدھاں بائی نامی ایک رقاصہ کے رقص کی محفل سجائی گئی، جہاں دھن راج سہگل ان کے عشق میں مبتلا ہوگئے تھے۔

اس کے بعد دھن راج سہگل نے راولپنڈی کے بوہڑبازار کے علاقے میں چھ کنال اراضی پر ایک حویلی بنوائی تھی، جس کا نام اس وقت ’سہگل حویلی‘ تھا۔اس حویلی میں ایک مسجد اور ایک مندر کی تعمیر بھی کی گئی تھی۔

شیخ رشید بتاتے ہیں کہ بدھاں بائی نے سہگل حویلی میں منتقل ہونے کے بعد رقص کرنا چھوڑ دیا تھا اور ایک مذہبی گھریلو عورت کی زندگی شروع کردی تھی۔ وہ اسلامی رسومات اور مذہبی محافل کراتی تھیں، جس پر دھن راج سہگل کھلے ہاتھ سے رقم خرچ کرتےتھے ۔

بدھاں بائی اس حویلی میں ہی رہتی تھیں۔ اس کے اردگرد موجود عمارت میں کئی کمرے تھے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ متروکہ وقف املاک کی طرف سے لوگوں کو الاٹ کردیے گئے اور فیکٹریوں میں تبدیل ہوتے رہے ۔ اب سہگل حویلی جو ’لال حویلی‘ بن چکی ہے وہ صرف کچھ مرلے پر قائم ہے۔

مزید پڑھیے

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری روس پہنچ گئے

وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں جہاں ماسکو میں روسی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرِ خارجہ کی آمد کے موقع پر روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقات علی خان سمیت دیگر سفارتی حکام بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری اس دورے کے دوران دونوں روس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

XS
SM
MD
LG