رسائی کے لنکس

سیاسی جماعتوں،عدلیہ اور فوجی قیادت کی مشترکہ کانفرنس کی تجویز


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لینے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے علاوہ عدلیہ اور فوجی قائدین کی ایک کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے بتایا کہ اُنھوں نے اس بارے میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی آگا ہ کیا ہے ۔ ” ہم ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ پاکستان بڑے خطرات میں گرا ہوا ہے میں سمجھتا ہوں کہ آج جتنی اس قومی یکجہتی کی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی“۔

مسلم لیگ (ن) کے قائدین ماضی میں بھی اہم قومی معاملات پر کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کرتے آئے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اُن کی طرف سے عدلیہ اور فوج کی قیادت کو بھی اس عمل شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص سوات میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن سے قبل سیاسی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس میں فوج کے سربراہ نے شرکت کی تھی جب کہ ملک کی عسکری قیادت کی طرف سے ملک میں سلامتی کی صورت پر بھی سیاسی قیادت کو بریفنگ دی جاتی رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG