رسائی کے لنکس

زیادہ تر فلسطینیوں کو ٹرمپ کی امن کی کوششوں پر شبہات


رملہ
رملہ

جائزے کے نتائج ایسے وقت شائع ہوئے ہیں جب فلسطینی صدر محمود عباس نے ٹرمپ کے ایلچی جسین گرین بلیٹ سے ملاقات کی، جس میں امن کوششوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ گرین بلیٹ نے پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی

ایک عام جائزہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ فلسطینیوں کی واضح اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیاں اسرائیل فلسطین کے درمیان زیادہ تنائو یا تعطل کا باعث بنیں گی۔


یہ سروے تحقیق برائے پالیسی اور عام جائزے پر مامور فلسطینی مرکز نے کرایا ہے، جس میں صرف 9 فی صد کا خیال ہے کہ ٹرمپ اسرائیل فلسطین مذاکرات کو بحال کرانے میں کامیاب ہوں گے۔


سروے میں شریک 1270 شرکا کے جوابات میں غلطی یا ابہام کا امکان صرف تین فی صد ہے۔


جائزے کے نتائج ایسے وقت شائع ہوئے ہیں جب فلسطینی صدر محمود عباس نے ٹرمپ کے ایلچی جسین گرین بلیٹ سے ملاقات کی، جس میں امن کوششوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ گرین بلیٹ نے پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔


ایک امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ گرین بلیٹ نے نیتن یاہو سے کہا کہ ٹرمپ کو توقع ہے کہ وہ بستیوں کی تعمیر کے طریقہ کار سے متعلق حل ڈھونڈ لیں گے، جو امن سمجھوتا طے کرنے کے امریکی ہدف کے عین مطابق ہوگا۔


ایلچی نے کہا ہے کہ ٹرمپ فلسطینی معاشی افزائش کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG