رسائی کے لنکس

پاکستان سے تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں: مائیک پومپیو


بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ نے آنے والے برسوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام کو جشنِ آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

پیر کو امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قریبی روابط کی مضبوط بنیاد پر استوار ہیں۔

بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ نے آنے والے برسوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

مائیک پومپیو نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ امریکہ سلامتی، استحکام اور جنوبی ایشیا کی ترقی جیسے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے اہلِ پاکستان اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو (فائل فوٹو)
امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو (فائل فوٹو)

واضح رہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات رواں سال کے آغاز سے ہی سرد مہری کا شکار ہیں اور حالیہ چند ہفتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بعض معمول کی سرگرمیوں کی معطلی کی اطلاعات بھی سامنے آچکی ہیں۔

لیکن امریکی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک کے یومِ آزادی اور دیگر اہم ایام پر اس نوعیت کے بیانات کا اجرا معمول کی کارروائی ہے۔

رواں ماہ امریکی وزیرِ خارجہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کہا تھا کہ وہ پاکستان کو کوئی ایسا قرض نہ دے جس کی رقم پاکستانی حکومت چین سے لیے گئے قرض اتارنے کے لیے استعمال کرسکتی ہو۔

پاکستان اور چین دونوں ملکوں نے امریکہ کے اس بیان پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے امریکی حکومت کی طرف سے پاکستانی فوج کے لیے جاری تربیتی پروگرام روکنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں لیکن دونوں ملکوں کے حکام نے تاحال اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

XS
SM
MD
LG