رسائی کے لنکس

جنگ بندی پائیدار سلامتی کا باعث بنے گی: پومپیو


فائل
فائل

امریکہ نے افغان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، بشرطیکہ طالبان اس میں شرکت کریں۔ یہ اقدام افغان عوام کی طرف سے ایک واضح اور موجود امن کی خواہش کا غماز ہے۔

یہ بات امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کہی ہے۔

پومپیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں گذشتہ جنگ بندی سے تنازعے کو ختم کرنے کی افغان عوام کی دلی خواہش کا اظہار ہوا؛ اور ہمیں امید ہے کہ دوسری جنگ بندی ملک کی پائیدار سلامتی کے حصول سے ہمکنار کرے گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ہمارے بین الاقوامی ساجھے دار افغان عوام اور حکومت افغانستان کے عوام کی حمایت کرتے ہیں؛ اور طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ جنگ بندی میں شریک ہوں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’’ہمیں اور بین الاقوامی برادری کو توقع ہے کہ اس سال افغان عوام امن، اور خوف سے پاک ماحول میں عید الاضحیٰ منائیں گے‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’امریکہ صدر غنی کی جانب سے مشترکہ رضامندی کی بنیاد پر تیار کردہ مربوط مذاکرات کی پیش کش کی حمایت کرتا ہے‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’ہم افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت، سہولت کاری اور شرکت پر تیار ہیں۔ بات چیت میں کوئی رکاوٹیں نہیں ہیں۔ اب امن کا وقت آ چکا ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG