رسائی کے لنکس

شام میں روس کا طیارہ گرائے جانے پر امریکہ کا اظہارِ افسوس


روسی لڑاکا طیارے (فائل)
روسی لڑاکا طیارے (فائل)

ایک بیان میں، امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ شام کے تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق حل کیے جانے کی ضرورت ہے

امریکہ نے شامی حکومت کی طیارہ شکن گولے باری کے نتیجے میں گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے، جس میں عملے کے ارکان ہلاک ہوئے۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کل کا یہ بدقسمت واقع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خطے میں جاری متعدد تنازعات کا مستقل، پُرامن اور سیاسی تصفیہ تلاش کیا جانا ضروری ہے؛ اور شام کی لڑائی میں مختلف فریق کی جانب سے کسی افسوس ناک بھول چوک کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ شام کے تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق حل کیے جانے کی ضرورت ہے؛ اور شام کے راستے ایران کے خطرناک ہتھیاروں کے نظام کی اشتعال انگیز دستیابی روکنا ضروری ہے، جو معاملہ علاقے کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

XS
SM
MD
LG