رسائی کے لنکس

امریکی وزیر خارجہ پومپیو بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور انڈونیشیا کا دورہ کریں گے


مائیک پومپیو، فائل فوٹو
مائیک پومپیو، فائل فوٹو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو 25 سے 30 اکتوبر تک چار ملکوں کا دورہ کریں گے ، جس دوران وہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی، سری لنکا کے کولمبو، مالدیپ کے مالی اور انڈونیشیا کے جکارتہ میں جائیں گے۔

نئی دہلی میں وزیر خارجہ پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر اپنے بھارتی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے، تا کہ انڈوپیسیفک خطے اور دنیا میں استحکام اور خوشحالی کو وسعت دینے کیلئے، امریکہ اور بھارت تیسرے سالانہ ٹو پلس ٹو وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کا مقصد یو ایس انڈیا کمپری ہینسو گلوبل سٹرٹیجک پارٹنرشپ کا فروغ ہے۔

اس کے بعد سیکرٹری پومپیو کولمبو جائیں گے۔ امریکہ اور سری لنکا کے درمیان ایک آزاد اور کھلے انڈوپیسیفک خطے کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے شراکت داری ہے۔ اس دورے کا مقصد اس شراکت داری کی اہمیت کو نمایاں کرنا ہے۔

وزیرخارجہ پومپیو کی اگلی منزل مالدیب کا دارالحکومت مالی ہے، جہاں وہ، دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی بحری سیکیورٹی سے لیکر دہشت گردی کے خلاف جنگ تک جیسے امور پر تعلقات کو فروغ دینے اور قریبی دو طرفہ شراکت داری کی توثیق کریں گے۔

امریکہ محکمہ خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد مائیک پومپیو جکارتہ پہنچیں گے جہاں وہ اپنے ہم منصب سے ملاقات میں ایک آزاد اور کھلے انڈوپیسیفک خطے کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG