رسائی کے لنکس

جنسی سکینڈل: پوپ نے معافی مانگ لی


جنسی سکینڈل: پوپ نے معافی مانگ لی
جنسی سکینڈل: پوپ نے معافی مانگ لی

پوپ بینی ڈکٹ نے مذہبی پیشواؤں کی طرف سے بچوں کے جنسی استحصال پر اپنی نوعیت کے پہلے خط کے ذریعے آئر لینڈ کے کیتھولک باشندوں سے معافی مانگی ہے۔

ہفتے کے روز جاری ہونے والے اس خط میں پوپ نے آئرلینڈ میں مذہبی پیشواؤں کی جانب سے کیتھولکوں کے ساتھ نسل در نسل گناہ آلود اور مجرمانہ بد فعلی پر شرم اور پشیمانی کا اظہار کیا ہے۔

البتہ اس کا نشانہ بننے والے لوگوں نے کہا ہے کہ انہیں پوپ کے خط پر مایوسی ہوئی ہے کیوں کہ اس میں ویٹیکن نے ان واقعات کی ذمے داری قبول نہیں کی اور نہ ہی ان پادریوں کے لیے کوئی سزا مقرر کی گئی ہے جنہوں نے ان جرائم کو چھپانے کی کوشش کی تھی۔

آئرلینڈ کے سرکردہ رومن کیتھولک پادری کارڈینل شان بریڈی نے شمالی آئرلیینڈ کے ایک چرچ میں پوپ کا خط پڑھ کر سنایا۔ بریڈی پر الزام ہے کہ وہ ان جرائم کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔

بریڈی کو استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے کیوں کہ کچھ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 1975ء میں جنسی استحصال کے دو کیسوں کی تحقیقات کی تھی لیکن انہوں نے اس سلسلے میں پولیس کو مطلع نہیں کیا تھا۔

اس کے علاوہ کارڈینل بریڈی نے جنسی جرائم کا نشانہ بننے والوں سے اس معاملے کو خفیہ رکھنے کے حلف نامے پر دستخط بھی کروائے تھے۔

XS
SM
MD
LG