رسائی کے لنکس

صدر ممنون حسین نے پاکستان پروٹیکشن آرڈینس کی منظوری دیدی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کے مسّودے کے مطابق ملک میں دہشتگردی اور خوف پیدا کرنے والے عناصر ریاست دشمن تصور ہوں گے۔

پاکستان کے صدر ِمملکت ممنون حسین نے پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کے مسّودے کے مطابق ملک میں دہشتگردی اور خوف پیدا کرنے والے عناصر ریاست کے دشمن تصور کیے جائیں گے جبکہ ملک میں قانون کی طاقت سے ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائےگی ۔

صدر ِمملکت ممنون حسین نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر اتوار کے روز آرڈیننس کی منظوری دی ہے۔ پروٹیکشن آرڈیننش کے مسودے میں مزید کہا گیا ہے کہ سستے انصاف کیلئے خصوصی وفاقی عدالتیں قائم کی جائیں گی اور مخصوص جرائم کے مقدمات کے جلد اندراج اور تحقیقات کیلئے علیحدہ پولیس اسٹیشن بھی قائم کئے جائیں گے جبکہ خطرناک ملزمان کیلئے الگ جیلیں بھی بنائیں جائیں گی۔

صدر پاکستان کی جانب سے منظور کئے گئے پروٹیکشن آرڈیننس میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے لئے نئی قانون سازی کی جائیگی جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہوگا مزید یہ کہ مسلح افواج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آئینی و قانونی تحفظ حاصل ہو سکےگا۔

صدر کا ملکی ترقی کیلئے کراچی میں امن پر زور
پاکستان کے صدر مملکت نے اتوار کے روز کراچی آمد پر بانی ِپاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار ہر حاضری دی۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ، ’کراچی میں امن کی سخت ضرورت ہے کراچی میں امن کے بغیر پاکستان کی معیشت ترقی نہیں کرسکتی۔‘ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ، ’کراچی لندن کی کالونی نہیں ہے پاکستان ایک آزاد ملک ہے، منفی باتوں کو چھوڑنا ہوگا۔‘

وزیراعظم نواز شریف کے دورہِامریکہ اور پاک امریکہ تعلقات ہر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات میں پہلے سے بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ دونوں ممالک کو وقت کے ساتھ ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف امریکی صدر سے ڈرون حملوں پر بات چیت کریں گے۔
XS
SM
MD
LG