رسائی کے لنکس

اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں ایل سلواڈور کے صدر کی سیلفیاں


ایل سلواڈور کے صدر نجیب بکلے۔
ایل سلواڈور کے صدر نجیب بکلے۔

سیلفی کا شوق یوں تو بہت عام ہے لیکن اس کا ایک دلچسپ مظاہرہ جمعرات کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اُس وقت دیکھنے میں آیا جب ایل سلواڈور کے صدر نجیب بکلے اپنی تقریر کے لیے روسٹرم پر آئے۔

نجیب بکلے جنرل اسمبلی اجلاس میں اپنی پہلی تقریر سے قبل سیلفی لینا نہ بھولے۔ وہ خاصے غیر روایتی انداز میں دکھائی دیے۔

اڑتیس سالہ نجیب بکلے نے تقریر سے قبل اجلاس میں شریک رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور پھر خصوصی طور پر اپنی اہلیہ اور بیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ایل سلواڈور کے صدر کی اقوامِ متحدہ میں سیلفی
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:32 0:00

نجیب بکلے نے اس موقع پر کہا کہ اگر آپ مجھے صرف ایک سیکنڈ کا وقت دیں تو۔ یہ کہتے ہوئے انہوں نے اپنا آئی فون 11 نکالا اور اپنی تصویر کھینچی۔ یہ تصویر انہوں نے بعد میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی۔

سیلفی لینے کے بعد انہوں نے کہا کہ یقین کریں جب میں یہ تصویر شیئر کروں گا تو اسے بہت لوگ دیکھیں گے اور پھر میری تقریر بھی سنیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ انہوں نے اچھی تصویر لی ہوگی۔

نجیب بکلے کا مزید کہنا تھا کہ کچھ تصویریں انسٹاگرام پر ڈال دینے کا اثر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ عالمی رہنماؤں کا سالانہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی تو ہو سکتا ہے۔

نجیب بکلے نے تقریر سے قبل اجلاس میں موجود دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور پھر خصوصی طور پر اپنی اہلیہ اور بیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ (فائل فوٹو)
نجیب بکلے نے تقریر سے قبل اجلاس میں موجود دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور پھر خصوصی طور پر اپنی اہلیہ اور بیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ (فائل فوٹو)

واضح رہے کہ نجیب بکلے سینٹرل امریکہ کے ملک ایل سلواڈور کے دارالحکومت کے سابق میئر تھے۔ وہ رواں سال ہی اقتدار میں آئے ہیں جب کہ انتخابات کے دوران بھی اُنہیں سوشل میڈیا کے مقامی صارفین کی کافی حمایت حاصل رہی تھی۔

نجیب بکلے اپنے ملک سے غربت کے خاتمے اور ایل سلواڈور میں سرگرم جرائم پیشہ گروہوں کی سرکوبی کا عزم لے کر اقتدار میں آئے تھے۔

نجیب بکلے نے بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد بھی وہ سوشل میڈیا کا ذکر کرنا نہیں بھولے تھے۔

نجیب نکلے نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ بہت اچھے ہیں۔ (فائل فوٹو)
نجیب نکلے نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ بہت اچھے ہیں۔ (فائل فوٹو)

انہوں نے کہا تھا صدر ٹرمپ بہت اچھے اور میں بھی بہت اچھا ہوں۔ ہم دونوں ٹوئٹر بھی استعمال کرتے ہیں تو مجھے امید ہے کہ ہماری ملاقات سے ہمارے ملکوں کے تعلقات مزید آگے بڑھیں گے۔

XS
SM
MD
LG