رسائی کے لنکس

پریذیڈنٹس ڈے


پریذیڈنٹس ڈے
پریذیڈنٹس ڈے

آج پیر 20 فروری کو امریکہ بھر میں امریکی صدر جارج واشنگٹن کا یوم پیدائش منایا جارہاہے۔ اس تعطیل کو پریذیڈنس ڈے بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر امریکی قوم اپنے صدور کو یاد کر کے وطن کے لیے ان کی خدمات کو سراہتی ہے۔

صدر جارج واشنگٹن کا یوم پیدائش 22 فروری ہے۔ لیکن امریکی روایت کے مطابق یہاں اکثر تعطیلات پیر کو منائی جاتی ہیں تاکہ ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ایک اضافی تعطیل کے ساتھ ملا کر امریکی اپنا ’لانگ ویک اینڈ‘ اپنے اہل خانہ ، رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ گذار سکیں ۔ اس روایت کے تسلسل میں پریذیڈنٹس ڈے ہرسال فروری کے تیسرے پیر کو منایا جاتا ہے۔

جارج واشنگٹن امریکہ کے پہلے صدر تھے ۔ وہ 1789ء تا 1797ء تک اپنے عہدے پر فائز رہے۔

انہوں نے 1775ء سے 1783ء تک برطانوی راج کے خلاف امریکہ کی جنگ آزادی کی قیادت کی اور اس براعظم پر ایک آزاد ملک کی بنیاد رکھی۔

پریذیڈنٹس ڈے کے موقع پر وائس آف امریکہ کی ارود سروس نے ڈیلاویئر یونیورسٹی کے ڈاکٹر مقتدر خان سے، جو بین الاقوامی امور اور تاریخ کے پروفیسر ہیں، ایک خصوصی انٹرویو کیا۔ ملاحظہ کیجیئے۔

XS
SM
MD
LG