رسائی کے لنکس

logo-print

شہزادی ریمہ بنت بندر امریکہ میں سعودی سفیر نامزد


شہزادی ریمہ بنت بندر بن سلطان کو امریکہ میں سعودی سفیر مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ شہزادے خالد بن سلمان کی جگہ لیں گی۔

سعودی عرب کے فرمانروا کے بیٹے، شہزادہ خالد بن سلمان کو معاون وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

اس بات کا اعلان سرکاری تحویل میں کام کرنے والے سعودی خبر رساں ادارے کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کی گئی ایک خبر میں کیا گیا ہے۔

شہزادہ خالد ولی عہد محمد بن سلمان کے سگے چھوٹے بھائی ہیں، جو وزیر دفاع ہیں۔

شہزادی ریمہ طویل مدت تک امریکہ میں تعینات رہنے والے سابق سفیر کی بیٹی ہیں۔

وہ اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG