رسائی کے لنکس

ممتاز دانش ور پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن اسپتال داخل


پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن، فائل فوٹو
پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن، فائل فوٹو

کنور رحمان خاں

ڈاکٹر مہدی حسن کو رواں ماہ14 فروری کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاهور کے نجی اسپتال بحریہ انٹرنیشنل داخل کرایا گیا۔

ڈاکٹر مہدی حسن کے بیٹے وصی حسن نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کی حالت اب قدرے بہتر ہے، لیکن وہ ابھی تک خطرے سے باہر نہیں ہیں۔

ڈاکٹر مہدی حسن کی عمر 80 سال ہے۔

وصی حسن نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق دل کے دورے کا سبب ہیموگلوبن کی سطح کا کم ہونا تھا۔

پروفیسر ڈاکٹرمہدی حسن ان دنوں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چئیرمین ہیں اور مختلف موضوعات پر وائس آف امریکہ کے پروگراوموں میں تجزیہ کار کے طور پر شرکت کرتے رہتے ہیں۔

ڈاکٹر مہدی حسن پاکستان میں انگریزی اخبار دی نیوز اور اردو روز نامہ جنگ کے لیے بھی لکھتے ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغیات کے استاد بھی رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG